5 جولائی 2011 - 19:30

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گذشتہ روز سے اب تک فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ستائيس سے تجاوز کر گئی ہے۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق گلشن اقبال بلاک ون میں بس سے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں، کٹی پہاڑی، بنارس اور اورنگی ٹاؤن میں صورتحال کشیدہ ہے ۔ایس ایچ او گلشن اقبال کے مطابق ایک بس سے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔لاوارث بس گلشن اقبال بلاک ون میں اسٹار کلب کے پاس کھڑی تھی۔بس سے ملنے والے پانچوں افراد کو اغوا کرکے گولیاں ماری گئیں۔کل پر تشدد واقعات کا آغاز اس وقت ہوا جب مسلح حملہ آوروں نے عوامی نیشنل پارٹی کے ایک مقامی رہنما رحیم خان سواتی کی گاڑی پر حملہ کر کے ان کو زخمی کردیا۔ اس حملے کے بعد موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اورنگی ٹاؤن میں دس افراد کو ہلاک کردیا۔ جس کے بعد کراچی کے مختلف علاقے تشدد آمیز واقعات کی لپیٹ میں آگۓ ۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق کل سے اب تک تشدد آمیز واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ستائیس سے تجاوز کرچکی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169 

دنیاکےانصاف پسندوں کامطالبہ: ہائی کمشنر ہیومین رائٹس فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بحرین روانہ کرےCLICK